نوازشریف نے خصوصاََ ماہ رمضان میں ملک کے تمام حصوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

وزیراعظم کی سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
03 جون 2015 (17:19)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں موسم گرما خصوصاً رمضان المبارک میں بجلی اور پیٹرول کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعظم نے خصوصاََ ماہ رمضان میں ملک کے تمام حصوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
اُنہوں نے وزارت پانی و بجلی کو بھی ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی مقررہ حد سے تجاوز نہ کرے اور سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں ہونی چاہیئے ۔