اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے دھرنے اور اس کے بعد عوام کو گمراہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیئے۔

پی ٹی آئی دھاندلی کے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے:انوشہ
03 جون 2015 (20:29)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیرمملکت انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات کے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اقبال ظفر جھگڑا اور طلال چوہدری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ صرف ایک بات ثابت ہوئی ہے کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے بغیر کسی ثبوت کے الزامات عائد کئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے دھرنے اور اس کے بعد عوام کو گمراہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی۔


اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ ہر کوئی خیبرپختونخوا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور بدانتظامی کے بارے میں جانتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کیلئے جواب دہ ہے۔


طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں دوبارہ انتخابات کے اعلان کے ذریعے احتساب سے بچنا چاہتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بدانتظامی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجانا چاہیئے۔