اسفندر یار ولی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کو تحلیل کر کے نگران حکومت قائم کی جانی چاہئیے۔

دھاندلی،بے ضابطگیاں: اے این پی کا خیبر پختونخوا حکومت مستعفی ہونیکا مطالبہ
03 جون 2015 (17:22)
0

عوامی نیشنل پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں پر خیبرپختونخواء حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کے روزپشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے اعتراف کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کو تحلیل کر کے نگران حکومت قائم کی جانی چاہئیے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صدر نے کہا کہ جب تک صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔