پاک فضائیہ کے سربراہ اور چین کے جنوبی ایشیاء کے امور کے بارے میں معاون وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔

چین کی اقتصادی راہداری کی تکمیل کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
03 جون 2015 (10:38)
0

چین نے پاکستان چین اقتصادی راہداری سمیت نئے منصوبوں کی کامیاب تکمیل کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔یہ یقین دہانی چین کے جنوبی ایشیاء کے امور کے بارے میں معاون وزیرخارجہ لیو جیا ن چائو نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے ساتھ بیجنگ میں ایک ملاقات میں کرائی۔


فضائیہ کے سربراہ نے سنٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل فین چان لانگ کے ساتھ ملاقات کی ۔انہوں نے پیشہ ورانہ دلچسپی اور تذویراتی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔