اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے نام ایک خط میں وزیراعظم نے اس سانحے پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

03 جون 2015 (15:06)
0

وزیراعظم نواز شریف نے دریائے ینگ ژی میں کشتی ڈوبنے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کشتی میں چار سو اٹھاون سیاح سوار تھے جن میں زیادہ تر کا تعلق چین سے تھا۔

اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے نام ایک خط میں وزیراعظم نے اس سانحے پر تعزیت کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام کی طرف سے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ دکھ اور افسوس کا پیغام پہنچایا۔