وفاقی وزیرنےکہاہےکہ حکومت کے پاس سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وژن 2025 ء کی شکل میں تبدیلی کا ایک لائحہ عمل موجود ہے۔

احسن اقبال کا سرکاری اداروں میں موثر کارکردگی پر مبنی نظم ونسق کی ضرورت پرزور
03 جون 2015 (14:19)
0

منصوبہ بندی وترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال نے سرکاری اداروں میں موثر کارکردگی پر مبنی نظم ونسق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ''حکومت کی انتظامی کارکردگی کا نظام '' کے موضوع پرہونے والی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کے دوران کہی۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے پاس سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وژن 2025 ء کی شکل میں تبدیلی کا ایک لائحہ عمل موجود ہے۔