اجلاس میں تنظیم کوموثر بنانے کیلئے آٹھ ترقی پذیر ملکوں کی ممتاز شخصیات کے گروپ کی تجاویزپر بھی غور کیا جائے گا۔

پاکستان کل ڈی ایٹ کمیشن کے 36ویں دوروزہ اجلاس کی میزبانی کرےگا
03 جون 2015 (14:04)
0

پاکستان آٹھ ترقی پذیر ملکوں کے کمیشن کے 36 ویں دو روزہ اجلاس کی میزبانی کرے گا جو کل سے اسلام آباد میں ہورہا ہے۔پاکستان معاشی ترقی کیلئے آٹھ ترقی پذیر ملکوں کی تنظیم کا موجودہ چیئرمین ہے۔

آٹھ ترقی پذیر ملکوں بنگلہ دیش ' مصر ' انڈونیشیا ' ایران ' ملائیشیا'نائیجریا' پاکستان اور ترکی کے کمشنر پانچ ترجیحاتی شعبوں تجارت' صنعت ' زراعت ' نقل و حمل اور توانائی پر توجہ مرکوزرکھیں گے۔اجلاس میں تنظیم کوموثر بنانے کیلئے آٹھ ترقی پذیر ملکوں کی ممتاز شخصیات کے گروپ کی تجاویزپر بھی غور کیا جائے گا۔