افغان سپیکر اور پاکستانی سفیرابرار حسین کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔

پاکستان، افغانستان کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر زور
03 جون 2015 (13:42)
0

پاکستان اور افغانستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس عزم کا اظہار افغان وولسی جرگہ کے سپیکر عبدالرئوف ابراہیمی اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین کے درمیان کابل میں ایک ملاقات میں کیا گیا۔

پاکستانی سفیر نے افغانستان کے ثقافت اور اطلاعات کے وزیر عبدالباری جہانی سے بھی ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔