سینیٹ میں قائد ایوان نے کہاہے کہ بحر ان طویل ہو گیا تواس سے پوری دنیا متاثرہوگی۔

عالمی تنظیمیں یمن بحران کےحل کیلئےاپناکرداراداکریں: راجہ ظفرالحق
03 جون 2015 (13:41)
0

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے اسلامی تعاون تنظیم اوردیگرعالمی تنظیموں پرزوردیاہےکہ وہ یمن کے بحران کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ بحران طویل ہو گیا تو اس سے پوری دنیا متاثر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ہمیشہ سے بردارانہ تعلقات ہیں جو مستقبل میں اور مزید مضبوط ہوں گے۔