ترکی کے ریڈیو اور ٹی وی اور ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ترکی کا ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
03 جون 2015 (12:51)
0

پاکستان اور ترکی نے ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود اور ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل سینول گوکا کے درمیان انقرہ میں ایک ملاقات کے دوران طے پایا۔

انہوں نے ترکی کے ریڈیو اور ٹی وی اور ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی سفیر سہیل محمود نے پاک ترک تعلقات پر دستاویزی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے پر ترک ریڈیو کی تعریف کی۔

ملاقات میں وفود کے تبادلوں ، پروگراموں کے تبادلے ، مشترکہ پروڈکشن اور ایک دوسرے کے تجربات سے مسفید ہونے سے بھی اتفاق کیا گیا۔