دنیا بھر میں 8000 سے زیادہ پاکستانی اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشن کی حمایت کا اعادہ
03 جون 2015 (12:44)
0

پاکستان نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنوں کیلئے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے ضمیر اکرم نے ایک تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں8000 سے زیادہ پاکستان امن اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ضمیر اکرم نے کہا کہ عالمی امن کے مقصد کے لئے 142پاکستان امن اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔