امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ برما کے رہنمائوں کو روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیئے کیونکہ کشتیوں پر سوار ان افراد کو اس وقت مدد کی اشد ضرورت ہے۔

میانمارروہنگیا مسلمانوں کے ساتھ عام شہریوں جیسا سلوک کرے: امریکہ
03 جون 2015 (19:50)
0

امریکہ نے میانمار پر زوردیا ہے کہ وہ اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ عام شہریوں جیسا سلوک کرے تاکہ پناہ گزینوں کے مسائل کی بنیادی وجوہات کا ازالہ کیاجاسکے۔

امریکی نائب وزیرخارجہ این رچرڈ نے آج واشنگٹن میں ایک بیان میں میانمار کے تمام لیڈروں سے بھی کہا کہ وہ انسانی حقوق کے مسائل پر آواز اُٹھائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ برما کے رہنمائوں کو روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیئے کیونکہ کشتیوں پر سوار ان افراد کو اس وقت مدد کی اشد ضرورت ہے۔


این رچرڈ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میانمار کی بحریہ ایک کشتی کو جس پر 724پناہ گزین موجود ہیں مغربی ریاست رکھائین کے قصبے MAUNG DAW لے کر آئی ہے۔