وزیراعظم نواز شریف کا دریائے ینگ ژی میں کشتی ڈوبنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

چین:دریائے ینگ ژی میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار18 افراد کی لاشیں نکال لی گئی
03 جون 2015 (19:18)
0

چین میں دریائے ینگ ژی میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار اٹھارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں پھنسے تقریباً چار سو سے زائد افراد کو بچانے کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے دریائے ینگ ژی میں کشتی ڈوبنے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کشتی میں چار سو اٹھاون سیاح سوار تھے جن میں زیادہ تر کا تعلق چین سے تھا۔

اپنے چینی ہم منصب لی کی کیانگ کے نام ایک خط میں وزیراعظم نے اس سانحے پر تعزیت کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام کی طرف سے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ دکھ اور افسوس کا پیغام پہنچایا۔