بین الاقوامی اتحاد نے عراق میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پرفضائی حملےجاری رکھنے پربھی اتفاق کیا۔

مغربی اورعرب اتحادی ملکوں کا دولت اسلامیہ کےخلاف بین الاقوامی اتحاد کےعزم کااعادہ
03 جون 2015 (13:27)
0

فرانس میں مغربی اورعرب اتحادی ملکوں نے دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں بین الاقوامی اتحاد کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔اتحادی ملکوں کے تقریباً بیس وزراء نے پیرس میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے بھی ملاقات کی جس میں دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

بین الاقوامی اتحادنےعراق میں دولت اسلامیہ کےعسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پرفضائی حملے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ جنگجوئوں کے زیر قبضہ علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا جاسکے۔