اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ مغربی افریقہ میں ایبولا کے ایک بھی مریض کی موجودگی تک تمام ملکوں کیلئے خطرہ موجود رہے گا۔

بانکی مون کا عالمی برادری پر سیرالیون اور گنی میں ایبولا کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون پر زور
03 جون 2015 (13:09)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ سیرالیون اور گنی میں ایبولا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کیا جائے۔جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ مغربی افریقہ میں جب تک ایبولا کا ایک بھی مریض موجود ہے اس وقت تک تمام ملکوں کیلئے خطرہ موجود رہے گا۔


سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس بیماری کی روک تھام کی کوششوں میں کسی بھی غفلت سے یہ وائرس پھیل سکتا ہے۔