قومی سلامتی کونسل کو اب شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اوباما نے قومی سلامتی کونسل کے اختیارات کم کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے
03 جون 2015 (11:53)
0

صدر براک اوباما نے قومی سلامتی کونسل کے جاسوسی کے اختیارات کم کرنے کے سلسلے میں ایک بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔یہ بل سینیٹ کی منظوری کے بعد صدر کو بھیجا گیا تھا۔

سینیٹ میں سڑسٹھ ارکان نے بل کی حمایت جبکہ بتیس نے مخالفت کی۔قومی سلامتی کونسل کو اب شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔