قومی ہاکی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سٹیڈیم میں منعقد ہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ سٹیڈیم کو رواں سال دسمبر تک مکمل کیاجائےگا۔

راولپنڈی میں ہاکی سٹیڈیم اس سال کے آخر تک مکمل کیاجائے گا:شہناز
03 جون 2015 (20:51)
0

سابق اولیمپئن شہناز شیخ نے کہا کہ راولپنڈی کے مسلم سکول میں ہاکی سٹیڈیم اس سال کے آخر تک مکمل کیاجائے گا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن رواں سال دسمبر میں وہاں ایک ٹورنامنٹ بھی منعقد کرائے گی۔

شہناز شیخ جو قومی ہاکی ٹیم کے کوچ بھی ہیں نے اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے سٹیڈیم میں منعقد ہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ سٹیڈیم کو رواں سال دسمبر تک مکمل کیاجائے گا۔