زمبابوے کے خلاف آخری میچ میں سری لنکن بورڈ کے سینئر عہدیداربھی موجود تھے اور وہ سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے مثبت تاثر کے ساتھ واپس گئے ہیں۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی:شہریار
03 جون 2015 (19:46)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے یقین ظاہر کیا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کے پاکستان کے کامیاب دورے سے دوسری غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد ملے گی ۔
بدھ کے روز لاہور میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ لاہور میں زمبابوے کے خلاف آخری میچ میں سری لنکن بورڈ کے سینئر عہدیداربھی موجود تھے اور وہ سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے مثبت تاثر کے ساتھ واپس گئے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے بھی محفوظ ماحول میں سیریز کرانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
شہریار خان نے کہا پاکستانی ٹیم سری لنکا کے دورے کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔