مصباح الحق کپتان جبکہ اظہر علی نائب کپتان ہوں گے۔

سری لنکا کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ سیریز کیلئے15رکنی قومی ٹیم کا اعلان
03 جون 2015 (15:17)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کیلئے پندرہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیاہے ۔ ٹیسٹ سیریز رواں مہینے کھیلی جائے گی ۔
چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے بدھ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کیا۔
مصباح الحق ٹیم کے کپتان اور اظہر علی نائب کپتان ہوں گے ۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد ، شان مسعود ، یونس خان ، اسد شفیق ، حارث سہیل ، سرفراز احمد ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، وہاب ریاض ، جنید خان ، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں ۔
قومی ٹیم اس مہینے کی نو تاریخ کو کولمبو روانہ ہوگی ۔
دورے کے دوران پاکستان سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچ ، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔
پہلا ٹیسٹ اس مہینے کی سترہ تاریخ کو گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔