دو دہشتگردوں میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کاکمانڈر سورت جان مری بھی شامل ہے۔

حب سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کےدودہشتگردگرفتار
03 جون 2015 (12:24)
0

بلوچستان فرنٹیئرکور نے آج صبح حب کے علاقے سے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ایف سی بلوچستان کے ایک ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے دو دہشت گردوں میں بلوچستان لبریشن آرمی کے کمانڈر سورت جان مری شامل ہے۔

ان کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔