وزیر تجارت کا دونوں ملکوں کی اقتصادی شراکت داری کیلئے سخت محنت کی ضرورت پر زور۔

چین کیساتھ تجارتی عدم توازن کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،خرم دستگیر
03 جولائی 2017 (22:11)
0

وزیرتجارت خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ چین کے ساتھ تجارتی عدم توازن کم کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے میں پوری مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے دونوں ملکوں کی اقتصادی شراکت داری کیلئے سخت محنت کی ضرورت پر زور دیا۔