امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قبائلی عوام نے ملک کی سلامتی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

سراج الحق کا قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کے خاتمہ پر زور
03 جولائی 2017 (20:27)
0

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے قبائلی علاقوں سے ایف سی آر ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔

پیر کے روز پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قبائلی لوگوں نے ملک کی سلامتی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔
سراج الحق نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے فاٹا میں بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔