وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،میر حاصل بزنجو
03 جولائی 2017 (20:23)
0

جہاز رانی اور بندرگاہوں کے وزیر میرحاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل میں مالا مال ہے اور صوبے کی ترقی کیلئے ان وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

پیر کے روز کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچ نوجوانوں کو آگے آناچاہیے اور پاکستان اور بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لیناچاہیے ۔