اپوزیشن اراکین کا بل پر اعتراض کرتے ہوئے احتجاج،ایوان سے واک آؤٹ۔

سندھ اسمبلی نے کثرت رائے سے نیب آرڈیننس مجریہ 1999ء کو کالعدم قرار دے دیا
03 جولائی 2017 (20:14)
0

سندھ اسمبلی نے پیر کے روز ایک بل کی منظوری دی جس میں کثرت رائے سے قومی احتساب بیورو آرڈینس مجریہ 1999 کو کالعدم قراردیاگیا ہے ۔

بل صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لانجر نے پیش کیا ۔
اپوزیشن اراکین نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آوٹ کیا ۔
صوبائی وزیر نے بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنا صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے اس لیے نیب آرڈنینس کی جگہ ایک موثر انسداد بدعنوانی بل لایاجارہا ہے ۔