مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کاخواہاں ہے۔

File photo

پاکستان کشمیر یوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،سرتاج
03 جولائی 2017 (20:09)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

پیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہاں ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہمقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کشمیریوں کی اپنی ہے اور بھارت بہیمانہ طاقت کا استعمال کرکے اسے دبانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی فورم پر اجاگر کررہا ہے۔