ملک میں اس وقت فرقہ واریت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں،علماء و مشائخ کونسل

File photo

مذہبی رہنماؤں کا فرقہ واریت کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کے عزم کا اظہار
03 جولائی 2017 (19:37)
0

مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بات آج اسلام آباد میں قومی علما اور مشائخ کونسل کے اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی۔
اجلاس کی صدارت مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے کی اور تمام مسالک کے مذہبی رہنمائوں نے اس میں شرکت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں اس وقت فرقہ واریت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اجلاس میں پارا چنار واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ واقعے میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر خصوصی پروگرامز نشر کرنے کی بھی تجویز دی۔
قومی علماء اور مشائخ کونسل نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیا۔