file photo

بھارت 1890 کے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے: چین
03 جولائی 2017 (19:25)
0

چین نے کہا کہ بھارت 1890 میں برطانیہ اور چین کے درمیان طے پانے والے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمانGeng Shuang نے آج بیجنگ میں ایک معمول کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ سرحدی علاقے سکم کا تنازعہ 1890 کے معاہدے کے تحت حل کرلیا گیا تھا اور بھارت کی گزشتہ حکومتوں نے کئی مرتبہ اس معاہدے کی تحریری طور پر تصدیق کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ معاہدوں کی پاسداری کی جانی چاہئے کیونکہ یہ بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے۔ ترجمان نے ایک بار پھر بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کے علاقے سے اپنے فوجی واپس بلائے۔