file photo

چینی صدر دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
03 جولائی 2017 (19:19)
0

چین کے صدرشی چن پنگ روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمتریPeskov کے مطابق چین کے صدر شی چن پنگ اور روس کے صدر ولادی میر پوٹن کل دوطرفہ بات چیت سے پہلے آج شام غیر رسمی ملاقات کریں گے۔
اپنے دورے سے پہلے چین کے رہنما نے روس کے خبررساں ادارےTASS کو ایک انٹرویو میں جنوبی کوریا میں تھاڈ نامی امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب پر نکتہ چینی کی۔
شی چن پنگ نے کہا کہ اس اقدام سے خطے کا سٹرٹیجک توازن خراب ہوگا اور روس اور چین سمیت خطے کے تمام ممالک کے سیکورٹی مفادات کو خطرات لاحق ہو جائیں گی۔