وزیراعلیٰ نے کہا کہ یونٹ کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

بڑے ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کیلئے خصوصی پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جا رہا ہے،حفیظ الرحمن
03 جولائی 2017 (19:15)
0

گلگت بلتستان میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کیلئے پانچ سو اہلکاروں پر مشتمل پولیس کا ایک خصوصی پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جارہاہے۔

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس یونٹ کے اخراجات برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کو تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کا تہیہ کررکھا ہے۔