راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کوہالہ پن بجلی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

file photo

حکومت آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے پن بجلی ، دیگر قدرتی وسائل بروئے کار لارہی ہے: فاروق
03 جولائی 2017 (19:11)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے پن بجلی اور دیگر قدرتی وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
انہوں نے آج مظفرآباد میں چین کی تعمیراتی کمپنیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ قدرتی وسائل سے استفادے کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کوہالہ پن بجلی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔
چینی کمپنیوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایک ہزار ایک سو چوبیس میگاواٹ کے کوہالہ منصوبے ، سات سو تیس میگاوٹ کے Karrot منصوبے اور چھ سو چالیس میگاواٹ کے ماحل منصوبے پر کام کررہی ہیں جو مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے۔