دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

file photo

وزیر اعظم بدھ کو تاجکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے
03 جولائی 2017 (19:07)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف صدر امام علی رحمان کی دعوت پر بدھ سے تاجکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔
دوشنبے میں دونوں ملکوں کے رہنماء دوطرفہ تعلقات اور تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کریں گے۔
تاجکستان افغانستان ، کرغزستان اور پاکستان سمیت کاسا 1000 کے رکن ملکوں کے سربراہ اجلاس کی میزبانی بھی کررہا ہے۔کاسا 1000 منصوبے کے تحت تاجکستان اور ازبکستان ، افغانستان اور پاکستان کو بجلی فراہم کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان افغانستان اور تاجکستان کے درمیان سہ فریقی سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔