file photo

الیکشن کمیشن کا کراچی کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کیلئے بائیو میٹرک مشینیں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی
03 جولائی 2017 (17:56)
0

الیکشن کمیشن نے آزمائشی بنیادوں پر کراچی کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کے لئے بائیومیٹرک مشینیں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
کمیشن کے عہدیدار کے مطابق ووٹنگ مشینوں کی کارکردگی کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران ووٹنگ عملے کے پانچ لاکھ چھیاسی ہزار ارکان کو تربیت دی جائے گی اور کمیشن نے صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹروں کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔