پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق فلائی اوور کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

تخت بھائی فلائی اوور منصوبے پر کام مکمل
03 جولائی 2017 (17:52)
0

وفاقی حکومت نے نوشہرہ چترال ہائی وے ریلوے کراسنگ پر کثیر المقاصد تخت بھائی فلائی اوور منصوبے پر کام مکمل کرلیا ہے جس سے خیبرپختونخوا کے سات اضلاع کے ستر لاکھ لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق فلائی اوور کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے مالاکنڈ ڈویژن کے لوگوں کو رابطے کی فوری سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ پشاور اور اسلام آباد کے سفر کے دوران اپنا قیمتی وقت بچانے میں بھی مدد ملے گی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ فلائی اوور پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لوگوں کیلئے پشاور بائی پاس روڈ، ہزارہ موٹر وے ، لواری ٹنل اور نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کے سمیت ایک اور تحفہ ہے۔