file photo

وزیراعظم محمد نوازشریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کے سفیر سمجھتے ہیں:بیرسٹر امجد ملک
03 جولائی 2017 (17:47)
0

اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کے سفیر سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن سے تجاویز حاصل کرنے ، ان کیلئے پالیسی سازی اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشاورتی کونسل قائم کی گئی۔