file photo

بلوچستان حکومت ماہی گیروں کے معیار زندگی کی بہتری کیلئے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے
03 جولائی 2017 (17:37)
0

بلوچستان حکومت ماہی گیروں کا معیار زندگی اور ان کے کام کرنے کے حالات بہتر بنانے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں فشریز کے شعبے کیلئے اٹھاسی کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ماہی گیروں کو ایک ارب روپے کے بلاسود قرضے بھی دیئے جائیں گے۔پسنی میں مچھلی کی پراسیسنگ کا ایک اور یونٹ جلد شروع کیا جائے گا جس پر پچاس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔