ساہیوال بجلی گھر کے دوسرے یونٹ پیداواری صلاحیت چھ سو ساٹھ میگاواٹ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ساہیوال بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کا افتتاح
03 جولائی 2017 (17:27)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے آج ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کیا جس کی پیداواری صلاحیت چھ سو ساٹھ میگاواٹ ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تیرہ سو بیس میگاواٹ کے منصوبے کی بائیس ماہ کے ریکارڈ وقت میں تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ یہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کیا گیا بجلی کا پہلا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سخت محنت ، اخلاص اور شفافیت کی عمدہ مثال ہے۔پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ ، پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی اور چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔