اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالوں کے جواب دیئے اور اپنے تمام اکائونٹس کی مکمل تفصیل پیش کی۔

پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا ذکر نہیں ہے:ڈار
03 جولائی 2017 (17:22)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز نے آج اسلام آباد میں پانامہ پیپرز کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنے کاروبار سے متعلق تمام دستاویزات پیش کی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ پندرہ سال سے برطانیہ میں کاروبار کر رہے ہیں اور برطانوی حکام نے ان پر کسی غلط کام میں ملوث ہونے کا کوئی الزام نہیں لگایا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالوں کے جواب دیئے اور اپنے تمام اکائونٹس کی مکمل تفصیل پیش کی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کے خاندان کے تمام معاملات شفاف ہیں اور پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا ذکر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے تاہم ان کے خاندان کے کاروباری مفادات کو غیر قانونی طور پر معاملے میں شامل کیا جارہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے اقتدار کے تمام ادوار میں شفافیت کے ساتھ کام کیا اور کوئی بھی ان پر ایک آنے کی بے ضابطگی اور بدعنوانی کا الزام نہیں لگا سکتا۔
حسین نواز کل جبکہ مریم نواز بدھ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔