ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ بڑی طاقتیں ان تنازعات کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں جو خطے میں بگڑی ہوئی صورتحال کا مظہر ہے۔

پاکستان کابڑی طاقتوں پر کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کیلئے مددپر زور
03 جولائی 2017 (15:54)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بڑی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لئے مدد کریں۔
لندن سے شائع ہونے والے روزنامے القدس العربی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتیں ان تنازعات کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں جو خطے میں بگڑی ہوئی صورتحال کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے اور اس بربریت کی مذمت عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
مسئلہ فلسطین کے بارے میں سلامتی کونسل نے مسلسل دو ریاستی حل کی توثیق کی ہے۔