وزیر مملکت مذہبی امور نے پاراچنار کے واقعے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر ملک میں ترقی کا عمل روکنے کیلئے سازش کر رہے ہیں۔

علماء کرام ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں: امین الحسنات
03 جولائی 2017 (15:44)
0

مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے علماء کرام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔وہ آج اسلام آباد میں قومی علماء کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور مسلک نہیں ہے۔
پاراچنار میں بے گناہ افراد کو خون بہائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں ترقی کا عمل روکنے کیلئے سازش کر رہے ہیں۔
قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاراچنار کے واقعے نے پوری قوم کو افسردہ کیا ہے۔