چین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس سٹیتھم جزیرہ ٹریٹون کی حدو د میں داخل ہو گیا ہے۔

چین نے متنازعہ جزیرے کے قریب امریکی جنگی بحری جہاز کی موجودگی تشویشناک قرار دیدی
03 جولائی 2017 (13:57)
0

چین نے چین کے جنوبی سمندر میں متنازعہ جزیرے کے قریب امریکی جنگی بحری جہاز کی موجودگی کو ایک تشویشناک سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

چین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس سٹیتھم جزیرہ ٹریٹون کی حدو د میں داخل ہو گیا ہے۔

امریکہ نے چین کو متنازعہ پانیوں میں جزیرے پر قبضے کے بارے میں بار بار خبردار کیا ہے۔ تاہم چین نے کہا کہ اسے جزیرے پر خودمختار حقوق حاصل ہیں۔