کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی کو دئیے گئے نوٹس کو بلاجواز قرار دیدیا
03 جولائی 2017 (12:40)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور ان کے رفقاء کو دئیے جانے والے نوٹس کو بلاجواز قرار دیا ہے۔سرینگر میں جاری ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ اقدام سید علی گیلانی اور مزاحمتی قیادت کو دباؤ میں لانے اور ڈرانے کی کوشش ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سید علی گیلانی اور دوسروں کو پندرہ سال پرانے جھوٹے مقدمے میں نوٹس بھجوایا ہے تاہم 2002 میں مارے جانے والے چھاپے میں سید علی گیلانی کے گھر سے کوئی غیرملکی کرنسی برآمد نہیں ہوئی تھی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نوٹس دباؤ ڈالنے کا ہتھکنڈہ ہے جس کا مقصد حریت پسند عوام کو منصفانہ جدوجہد کی حمایت سے روکنا ہے۔