امریکی آبدوز کا جزائر میں داخل ہونا سنگین فوجی اشتعال انگیزی ہے:چین
03 جولائی 2017 (09:20)
0

چین نے امریکہ کی میزائل شکن آبدوز کے Xisha کے جزائر میں اس کی سمندری حدود میں داخل ہونے کو سنگین سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزی قراردیاہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Lu Kang نے کہا کہ چین نے امریکی آبدوز کو خبردار کرنے کے لئے فوجی آبدوز اور لڑاکا طیارے بھیجے۔
انہوں نے کہاکہ Xisha جزائر چینی علاقے کا حصہ ہیں اور چین کی حکومت نے Xisha جزائر کے سمندری علاقے کی بیس لائن کا اعلان 1996 میں کیا تھا۔