File photo

ترقیاتی منصوبوں کیلئے این ایچ اے کو20 ارب روپے سے زائد جاری
03 جولائی 2017 (09:12)
0

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک میں بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بیس ارب روپے سے زائد جاری کئے ہیں۔

ایک سرکاری ذریعے نے اے پی پی کو بتایا کہ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کیلئے پندرہ ارب چالیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ذریعے نے بتایا کہ ہوشاب NAG بسیمہ سوراب ہائی وے کی توسیع اورمرمت کے لئے ساڑھے چار ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔
ایک سو اٹھارہ کلومیٹر طویل تھاکوٹ حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے دس کروڑ روپے جبکہ اس منصوبے کی اراضی کے حصول کے لئے دو ارب بیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔