سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ملکوں نے قطر کو اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے مزید اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دی ہے
03 جولائی 2017 (08:24)
0

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اورمصر نے اپنے مطالبات کے جواب کی حتمی مدت میں اڑتالیس گھنٹے کی توسیع کیلئے کویت کی حکومت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

حتمی مدت میں توسیع کی اپیل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ایک خط میں کی گئی تھی جو قطر کے وزیر خارجہ نے کویت کے شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو پہنچایا۔
خط میں بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کی جانب سے کویت کے ذریعے قطر کو فراہم کی جانے والی مطالبات کی فہرست پر قطر کا جواب شامل ہے۔