File photo

موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہے گا:محکمہ موسمیات
03 جولائی 2017 (07:11)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم اسلام آبادم راولپنڈی، لاہور،سرگودھا، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان،کوہاٹ بنوں ڈویژنوں فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیر کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور لاہور 27ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی اور پشاور 29
کوئٹہ 22
گلگت 24
مری 18
اور مظفرآباد 25ڈگری سینٹی گریڈ