امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سراہا
03 جولائی 2017 (06:53)
0

سینیٹر John Mccain کی سربراہی میں امریکی سینٹ کے پانچ رکنی وفد نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ وفد کو افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کے بارے میں بتایا گیا۔

بری فوج کے سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ امن واستحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان اورامریکہ کے درمیان سکیورٹی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
سینیٹر میکین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی تعاون اور روابط کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
وفد میں سینیٹر لنڈ سے گراہم سینیٹر شیلڈن وائٹ ہائوس، سینیٹر Elizabeth Warrens سینیٹر ڈیوڈ Perdue اور عملے کے سینیٹر ارکان شامل تھے۔