عراق:خودکش حملے میں 14 افراد ہلاک
03 جولائی 2017 (06:14)
0

عراق کے صوبے انبار میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر خودکش حملے میں کم سے کم چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک سکیورٹی اہلکار کے مطابق یہ واقعہ کیمپ کے داخلی راستے پر پیش آیا جو صوبائی دارالحکومت رمادی کے مغرب میں ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ادھر عراقی عوام موصل میں دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف متوقع کامیابی کا جشن منانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔
فوجیوں نے بجلی کے کھمبوں اورHadba مینا ر سمیت متاثرہ عمارتوں سے سفید بینرز اور عراق کے پرچم باندھ دئیے ہیں۔
دوسری جانب عراقی فوج نے قدیم شہر موصل میں مزید علاقوں کا قبضہ دوبارہ حاصل کرلیا ہے اوروہ ایک ماہ سے جاری فوجی کارروائی کے حتمی مراحل میں داخل ہورہے ہیں۔