File photo

حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے:احسن
03 جولائی 2017 (06:10)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ بھی اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے جان لیاہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کو انتخابات میں شکست نہیں دے سکتے اس لئے اب وہ منفی سیاست پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ پر زوردیا کہ وہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ انہیں یہ موقع پھر نہ ملے۔