file photo

وزیراعظم کی سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مددکرنے کی ہدایت
03 اگست 2016 (23:10)
0

وزیراعظم نواز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وزارت کو سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بدھ کی رات جاری ایک بیان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کے وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی کوسعودی عرب میں پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے فوری طور پر سعودی عرب پہنچنے کی ہدایت کی۔