یہ اتفاق رائے بدھ کے روز ارمچی میں چار ملکوں کی فوجی قیادت کے اجلاس کے دوران طے پایا ۔

چار ملکی فورم کا امن و استحکام کیلئے تعاون کے عزم کا اعادہ
03 اگست 2016 (22:28)
0

پاکستان ، چین ، افغانستان اور تاجکستان نے اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں ۔ یہ اتفاق رائے بدھ کے روز ارمچی میں چار ملکوں کی فوجی قیادت کے اجلاس کے دوران طے پایا ۔ اجلاس میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف چاروں ملکوں کی فوج کی بھرپور کوششوں کوسراہا گیا ۔ شرکاء نے تمام رکن ملکوں کے امن واستحکام کیلئے دہشت گردی اورانتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے تعاون کا اعادہ کیا ۔

فورم دہشت گردی کی صورتحال کے جائزے ، تصدیق ثبوت ، خفیہ معلومات کے تبادلے ، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے استعدادکار اور مشترکہ مشقوں کے شعبوں میں چاروں ملکوں سے باہمی تعاون کرے گا۔ اجلاس میں کہاگیا کہ چار ملکی تعاون اور رابطے کانظام کسی دوسرے مملکت یا بین الاقوامی تنظیم کے خلاف نہیں بنایاگیا ہے ۔